
نیب لاہور کے انٹیلی جنس ونگ نے نیب کے جعلی ڈپٹی ڈائریکٹر نیب اور جعلی پی اے ٹو ڈائریکٹر نیب کوگرفتار کر کے پولیس کے حوالے کردیا۔۔ ترجمان نیب کے مطابق ملزمان محمد ارشد اور غلام رسول نے بطور ڈپٹی ڈائریکٹر نیب اور پی اے ٹو ڈائریکٹر نیب ڈسٹرکٹ جیل قصور میں داخل ہونے کوشش پر ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی۔۔ڈسٹرکٹ جیل قصور کے اندر رسائی کے حصول کیلئے ملزمان کیجانب سے ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر قصور سے سرکاری طور پر ملاقات کا بہانہ بھی بنایا گیا ۔دونوں ملزمان خود کو نیب آفیسر ظاہر کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ جیل قصور کا سرکاری سطح پر دورہ کرنا چاہتے تھے ترجمان نے بتایا کہ رابطہ کرنے پر نیب لاہور نے فوری ردعمل دیتے دونوں ملزمان موقع پر ہی گرفتار کرادیئے۔ دونوں ملزمان مزید تفتیش کے لئے پولیس کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق چیئرمین نیب کی واضع ہدایات ہیں کہ نیب کا کوئی آفیسر فون کال پر کسی سے رابطہ نہیں کرے گا۔ نیب نے شہریوں سے کہا ہے کہ نیب کے افسران اہلکاران ٹیلیفون پر کسی بھی شخص سے رابطہ کرنے کے مجاز نہیں بلکہ اگر کسی کو بلانا مقصود ہو تو قانون کے مطابق خط لکھ کر بلایا جاتا ہے۔