
ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال وزیراعظم عمران خان نے کیا۔ وزیراعظم کے دفتر سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ بیان میں کہا گیا کہ ‘وزیراعظم عمران خان نے نور خان ایئربیس پر ازبک صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر مہمان صدر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا اور توپوں کی سلامی دی گئی، بچوں نے گلدستہ بھی پیش کیا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ برس جولائی میں ازبکستان کا دورہ کیا تھا جہاں کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے اور تاریخی شخصیات پر فلمیں بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا تھا۔





