اہم خبریںپاکستان

بھارت کا متنازع ڈیمز پر پاکستانی اعتراضات تسلیم کرنے سے انکار

اسلام آباد(آئی پی ایس )بھارت نے پاکستان کی جانب سے متنازعہ ڈیمز پر لگائے گئے اعتراضات تسلیم کرنے اور پانی کے بہاو کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا جس پر پاک بھارت آبی وسائل کے تنازعات سے متعلق ہونے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین آبی وسائل پر تنازعات کے حل کیلئے ہونے والے تین روزہ مذاکرات بلا نتیجہ ختم ہوگئے، بھارت نے متنازع ڈیمز پر پاکستان کے اعتراضات ماننے سے انکار کر دیا۔

وزارت آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے دریائے سندھ، چناب اور پونچھ پر 10 بھارتی ڈیموں کے ڈیزائن پر اعتراض اٹھائے۔ پاکستان نے موقف اختیار کیا کہ بھارت 2019 سے دریائوں میں پانی کے بہا ئوکا ڈیٹا شیئر نہیں کر رہا۔

بھارتی وفد نے پاکستان کے ساتھ پانی کے بہا ئوکا ڈیٹا شیئر کرنے سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سندھ طاس معاہدے میں پانی کا ڈیٹا شیئر کرنے کی کوئی شق شامل نہیں، انڈس واٹر کمشنرز نے رواں سال 31 مئی سے قبل بھارت میں ایک اور مذاکراتی راونڈ پر اتفاق کر لیا۔ذرائع کے مطابق بھارت اگلے راونڈ میں پاکستان کو متنازع پن بجلی منصوبوں پر تفصیلات فراہم کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker