اسلام آبادعلاقائی

اسلام آباد میں قدرتی حسن تباہ کرنے پر 6 ملزمان پر 3 لاکھ روپے جرمانہ 

سنیئر سپیشل مجسٹریٹ (سی ڈی اے) کی عدالت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے اور قدرتی حسن کو تباہ کرنے پر 6ملزمان کو 3لاکھ روپے کا جرمانہ جبکہ   67دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں عدالت نے پولیس کو تمام ملزمان کو آئندہ پیشی پر گرفتارکرکے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے گزشتہ روز ماحولیات سے متعلق مختلف کیسز کی سماعت سنیئر سپیشل مجسٹریٹ (سی ڈی اے) اسلام آباد سردار محمد آصف کی عدالت نے کی عدالتی کاروائی شروع ہوئی تو شعبہ انوائرمنٹ نے ملزمان محمود علی، راجہ اشتیاق، محمد اشفاق، حاجی عابد، شوکت محمود، اور فرہاد احمد کے خلاف وائلڈ لائف آرڈیننس 1979کی سیکشن 3اور 21اور لینڈ سکیپ آرڈیننس 1966کی سیکشن 4/5کے تحت چارج فریم کیا عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کو پچاس ہزار فی کس جرمانہ عائد کیا جبکہ دیگر 67ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ انہیں آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے عدالت پیش کرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker