
ہمارا کرکٹ پر فوکس ہے،ہماری ٹیم بھرپور فائٹ کرکے اچھے نتائج دے گی ،کپتان کی پریس کانفرنس
راولپنڈی(آئی پی ایس)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم ایزی نہیں لیکن ہم بھی ٹف ٹائم دینے کے لیے تیار ہیں،کرکٹ پر فوکس ہے اور ٹیم پراعتماد ہے ہماری ٹیم بھر پور فائٹ کرکے اچھے نتائج دے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورچول پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہوم سریز کی اہمیت جانتے ہیں کراچی اورراولپنڈی میں ٹرینگ پر فوکس کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم فائنل نہیں صبح وکٹ دیکھ کر فیصلہ کریں گے اور کرکٹ پر فوکس ہے اور ٹیم پراعتماد ہے ہماری ٹیم بھر پور فائٹ کرکے اچھے نتائج دے گی۔بابر اعظم نے کہا کہ کرکٹ مائنڈ سیٹ کی گیم ہے پی ایس ایل اور ٹی ٹونٹی میں بھی کھلاڑیوں نے ٹیسٹ سیریز کی تیاری کی ہے،
کرکٹ جتنی زیادہ ہوتی ہے اتنی ہی تیاری میں مدد ملتی ہے ٹیم کے سارے لڑکے تیار ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ تیاری مکمل ہے ہوم کنڈیشن کو بھی استعمال کریں گے بنگلہ دیش والے مومنٹم کو لے کرچلیں گے، ویسی ہی مومنٹم قائم رکھیں گے اور مہمان ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آسڑیلیا کو ایزی نہیں لے سکتے انکی ٹیم اچھی ہے لیکن ہم نے بھی پلاننگ کی ہے ٹف ٹائم دیں گے۔
بابر اعظم نے کہا کہ موسم کو دیکھ رہے ہیں بارش کے باعث گرانڈ نہیں جاسکے ٹیم کا حمتی فیصلہ گرانڈ جاکر کریں گے۔انکا کہنا تھا کہ کوچز سوفصید توجہ دے رہے ہیں سب کا مقصد ہے ٹیم جیتے کھلاڑی پرفارم کریانشا اللہ اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔بابر اعظم نے کہا کہ حسن علی اور فہیم اشرف کے نہ ہونے سے یقینا ڈسڑبنس ہوگی فہیم آل رانڈر یے حسن اچھا باولر ہے، پیس لازمی میڑ کرتا ہے فاسٹ بالر کو ہیلپ ملتی لیکن اسپرینرز کا بھی اہم رول ہوتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ لیکن شاہین اچھا پرفارم کررہا ہے، نسیم شاہ، اظہرعلی، رضوان اور فواد بھرپور فارم میں ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مزید کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ لمبے عرصے کی کپتانی کروں گا میں نے ہمیشہ کھیل کے دوران اچھی کارکردگی کرنے کی کوشش کی ہے کیوںکہ کپتان کا قیام پروفامنس ہے۔