
اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موذی وباء سے مزید19افراد منہ کے منہ میں چلے گئے ،اموات کی مجموعی تعداد 30ہزار237 تک پہنچ گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 768 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 11 ہزار 754 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 35 ہزار281 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.17 فیصد رہی۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 68 ہزار 928، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار 386، پنجاب میں 5 لاکھ 2 ہزار12، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 496،
بلوچستان میں 35 ہزار 357، آزاد کشمیر میں 43 ہزار44 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 531 ہو گئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 508 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 80، خیبر پختونخوا 6 ہزار 280، اسلام آباد ایک ہزار 14، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 376 اور آزاد کشمیر میں 788 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔