اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

گیلانی کا الیکشن ٹریلر تھا،وزیراعظم کو عدم اعتماد میں ایسے ہی شکست دیں گے،بلاول

کراچی(آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر مسلم لیگ ق مفت ووٹ نہیں دے گی،بڑی آفر کرنا پڑے گی۔

 

نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کو ہٹانے کا جمہوری طریقہ عدم اعتماد کی تحریک ہے ۔پیپلزپارٹی وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کے لیے جمہوری طریقہ ہی اپنائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند ہے کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں عدم اعتماد پر متفق ہیں،ہم بڑے عرسے سے تحریک عدم اعتماد سے متعلق کام کررہے ہیں ،عدم اعتماد سے عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائیں گے ۔

 

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ یوسف رضاگیلانی کے انتخاب کے وقت ہم نے حکومت کو ٹریلر دکھا یا تھا،وزیراعظم کواس بار بھی ایسے ہی شکست دیں گے جیسے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر بنا کردی تھی۔امید ہے عدم اعتماد سے عمران خان کو ایک بار پھر پارلیمان میں شکست دیں گے ۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے حکومتی اتحادیوں سے رابطے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کون کون ہم سے رابطہ کر رہاہے وقت آنے پر سب کارڈ سامنے لائیں گے۔

 

تحریک عدم اعتماد پر ق لیگ مفت ووٹ نہیں دے گی،بڑی آفر کرنا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو رخصت کرنے کے بعد آنے والا سیٹ اپ مختصر مدت کا ہوگا۔ جس کا مقصد شفاف انتخابات ہوگا۔ہر گزرتا ایک ایک دن عمران خان کے لیے مشکل ہوتا جارہاہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker