علاقائیگلگت بلتستان

الرحیم ملٹی پرپز کوآپریٹو سوسائٹی گلگت بلتستان کا تاریخی قدم

الرحیم ملٹی پرپز کوآپریٹو سوسائٹی گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلا اور تاریخی کام، دنیور برانچ کے توسیع منصوبے کے لئے اوپن ٹینڈر کروا کر نئے صدر سید نیت ولی شاہ و کابینہ نے ادارے میں تبدیلی و اصلاحات کی مثال قائم کردی، شیئر ہولڈرز اور کنٹریکٹرز کا صدر نیت ولی شاہ کے اقدامات کا خیر مقدم، تفصیلات کے مطابق الرحیم سوسائٹی میں اس قبل تمام تر ترقیاتی کام و دیگر منصوبے اوپن ٹینڈر کی بجائے من پسند طریقے سے کرائے جاتے رہے تھے تاہم موجودہ صدر سید نیت ولی و کابینہ نے اس روایت کو توڑتے ہوئے ادارے میں ہر کام میرٹ پر کرنے کا اعادہ کیا جس کے تحت پہلی فرصت میں سوسائٹی کے دنیور برانچ کے توسیع منصوبے کے لئے اوپن ٹینڈر جاری کیا گیا جس میں یاسین سے لیکر گوجال تک دو درجن سے زائد ٹھیکہ داروں نے حصہ لیا۔ گزشتہ دنوں ان سب ٹھیکہ داروں اور بورڈ ممبران کی موجودگی میں ٹینڈر کھولے گئے جس میں قانون کے مطابق سب سے کم ریٹ دینے والے ٹھیکہ دار کو تعمیراتی کام کا مستحق ٹھہرایا گیا۔ الرحیم سوسائٹی کے صدر سید نیت ولی شاہ و کابینہ کی جانب سے میرٹ کی بالادستی اور ادارے میں شفافیت کو یقینی بنانے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اس اقدام کو نہ صرف موقع پر موجود ٹھیکہ داروں بلکہ شیئر ہولڈرز کی ایک بڑی تعداد نے بھی شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے اسے سوسائٹی کی تاریخ میں ایک اہم اقدام قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ سید نیت ولی شاہ نے اس سے قبل سوسائٹی ہذا میں خالی آسامیوں پر تقرریاں بھی خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر عمل میں لاکر سوسائٹی پر عوام کا اعتماد بحال کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker