پاکستان

چوہدری صاحبان مہمان نواز ہیں،ہرفیصلہ مشاورت سے ہوگا ۔ترجمان مسلم لیگ

پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک نے کہا ہے کہ چوہدری صاحبان وضع دار، مہمان نواز ہیں کے گھر آیا ہر عام و خاص ان کا معزز مہمان ہوتا ہے   اپوزیشن ہو یا کوئی حکومتی شخصیت گھر آئے مہمان کو سر آنکھوں پر بٹھایا جاتا ہے،چوہدری خاندان کی مہمان داری روایات کا زمانہ معترف ہے، اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی کرسی کا معاملہ فضول بحث اور گٹھیا ذہن کی اختراع ہے،شہباز شریف کی کمر کی تکلیف اور ان کی خواہش پر کرسی رکھی گئی تھی، سوشل میڈیا پر تبصرے غیرضروری اور ہماری روایت کی توہین ہیں،  میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی راہنما اور ترجمان مصطفیٰ ملک کا کہنا تھا کہ وزارت اعلیٰ دروازے پر دستک دے رہی ہے مگر فیصلہ مشاورت اور قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا، چوہدری صاحبان وضعدار لوگ ہیں وہ مشکل میں کسی کا ساساتھ نہیں چھوڑتے تاہم سیاست دان وقت اور حالات کے مطابق فیصلہ نہ کرے تو اسے غلط سیاسی فیصلے کی قیمت چکانا پڑتی ہے، حکومت اور اپوزیشن کی توجہ اس وقت مہنگائی کے ہاتھوں پریشان عوام کو ریلیف دینے پر مرکوز کرنا چاہیے اور اہنے سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر ملک اور قوم کا سوچنا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ چوہدری صاحبان کے گھر قومی قیادت کا آنا نیک شگون ہے، عزت افزائی حکومت ، اپوزیشن کے شکرگزار ہیں ان ملاقاتوں سے ملکی سیاسی حالات  میں بہتری اور معاشی استحکام آئے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker