تعلیم

چترال سے تعلق رکھنے والی ساجدہ پروین کا منفرد اعزاز

چترال گرم چشمہ (بیشقر بالا) کی قابل فخر بیٹی "ساجدہ پروین کو ڈبل ٹائم گولڈ میڈیلسٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ ساجدہ پروین نے اپنی تعلیمی کارکردگی سے اپنے والدین اور علاقے کا نام روشن کیا، انہوں نے پہلا گولڈ میڈل  (بی اے) ٹیکسٹائیل اینڈ فیشن ڈیزاینگ (سرحد یونیورسٹی) پشاور سے حاصل کی، جبکہ سال2020 میں  انہوں کے اپنے (ایم اے) بھی اسی یونیورسٹی سے مکمل کر لیا اور اپنا نام پھر سے گولڈ میدیلسٹ طلبا و طلبات میں شامل کرلیا۔ ساجدہ پروین  نے  میٹرک لوٹکوہ کے بہترین تعلیمی ادارے "پامیر پبلک سکول” گرم چشمہ سے مکمل کی تھی اور اپنی تعلیمی جستجو کو برقرار رکھتے ہوئے  (بی اے)  اور (ایم اے) سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے بطبور گولڈمدلسٹ  فارغ تحصیل ہو گئی۔ 27 فروری 2022 کو سرحد یونیورسٹی کے فارغ تحصیل  طلباء طالبات کی کانووکیشن جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں  منعقد ہوا۔جہاں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ساجدہ پروین کو گولڈ مڈل سے نوزا، ساجدہ پروین نےاپنی کامیابی والدین کی دعاوں اوراساتذہ کی محنت کا صلہ قرار دیا۔ساجدہ پروین بہترین طالب علم ہونے کے ساتھ ساتھ باصلاحیت  سوشل ورکر بھی ہیں، جو چترال کے مختلف سماجی تنظموں میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں، جن میں لوٹکوہ یوتھ ایلائینس چترال ایسوسی ایشن برائے تعلیم وصحت اور ترچ میر بائیکر کلب پاکستان شامل ہیں۔ ساجدہ علی کی اس قابل تعریف  تعلیمی کارکردگی پر  ہم چترال کی طرف سے چترال کی ہونہار بیٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کے علاقے کے اور بھی طلباء و طالبات تعلیمی و سماجی ترقی کی فروغ کے لیے آئندہ بھی اس راہ میں گامزن رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker