![](https://ips.media/wp-content/uploads/2022/03/Umer-Ayub-and-Saudi-Envoy.jpeg)
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور سعودی ڈیویلپمنٹ فنڈ (ایس ایف ڈی) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سعود الہاشمی نے اسلام آباد میں وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب سے ملاقات کی۔ دونوں اطراف نے سعودی آئل فیسیلٹی سمیت باہمی معاشی تعاون، جاری ترقیاتی منصوبوں اور نئے پراجیکٹس پر گفتگو کی گئی ۔وزیر برائے اقتصادی امور نے ایک اعشاریہ 20 ارب ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والی سعودی آئل فیسیلٹی کا کام بروقت شروع ہونے پر بھی شکریہ ادا کیا۔ اس کے ذریعے ایک سال تک ڈیفرڈ پیمنٹ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی جا سکیں گی۔ اس معاہدے کے تحت پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ (پارکو) اور نیشنل ریفائنری لمیٹڈ (این آر ایل) ہر ماہ سعودی عرب سے 10 کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرسکیں گی۔ سعودی آئل فیسیلٹی کے تحت سعودی عرب سے پہلا آئل ٹینکر مارچ کے تیسرے ہفتے میں پاکستان پہنچے گا۔