اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سینئر سپشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ماحولیاتی کیسز کی سماعت

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی دارالحکومت میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم مارگلہ پہاڑوں پر جنگلات سمیت شہر میں گرین بیلٹ کے تخفظ اور غیرقانونی تعمیرات و تجاوزات اور کاروباری سرگرمیوں کو روکنے کیلئے حکومتی اقدامات اور وزیراعظم ،چیف کمشنر وچیئرمین سی ڈی اے کے احکامات،سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود خلاف ورزیاں جاری ۔

ذرائع کے مطابق انوائرمنٹ اور انفورسمنٹ عملے کی مبینہ ملی بھگت سے تاریخی اور پرانے سید پور ویلج میں گرین بیلٹ سرکاری زمین پر تعمیرات و تجاوزات اور درختوں کی کٹائی کے واقعات میں ملوث انوائرمنٹ و انفورسمنٹ عملے نے خود کو بچانے کے لئے خلاف قانون سرگرمیوں میں ملوث مافیاز کے افراد کو چالان کرکے کیسز سینیئر سپشل مجسٹریٹ عدالت سی ڈی اے ارسال کئے گئے۔عدالت میں متعدد زیرسماعت کیسز میں نامزد 20 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری نوٹسز جاری کرکے ایس ایچ او کوہسار پولیس سٹیشن شبیرتنولی کو نوٹسز کی تعمیل اور ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کئے تھے

کیسز سماعت کے لئے یکم مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی تھی لیکن کوہسار پولیس بھی مافیاز کے خلاف کارروائء کرنے سے گریزاں اورایس ایچ او کوہسارشبیرتنولی عدالت سے 17 فروری کو جاری وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ کرکے ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے میں بھی ناکام رہے جس پر سینئیرسپشل مجسٹریٹ عدالت نے برہمی کا اظہار کرکے ایس ایچ او کو ہسار پولیس شبیرتنولی کو توہین عدالت نوٹس جاری کرنے 7 مارچ کو عدالت طلب کرلیاہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker