اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عدم اعتماد کوئی آسان کام نہیں اس سے ملک کی بنیادیں ہل جاتی ہیں،وزیر داخلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلاول والا مارچ اپنا ہی مارچ ہے اس کی خیر ہے، 23 مارچ کے لانگ مارچ پر اپوزیشن کو سوچنا ہوگا، عدم اعتماد کے فیصلہ میں ابھی فاصلہ ہے، عدم اعتماد کوئی آسان کام نہیں اس سے ملک کی بنیادیں ہل جاتی ہیں۔

۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف فائر اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں غیر جانبدار خارجہ پالیسی کے طرف گامزن ہے، ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ ہم اپنے آپ کو مزید منظم کریں، پہلی دفعہ ملک کے غریب آدمی کو ریلیف دیا، اب آئل اور چینی کی قیمت کو بھی کم ہونا چاہیے، جب غریب آدمی کو ریلیف ملتا ہے تو سب اس کے مخالف باتیں کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اپوزیشن ناکام ہے اور عدم اعتماد کے فیصلہ میں ابھی فاصلہ ہے، عدم اعتماد کوئی آسان کام نہیں اس سے ملک کی بنیادیں ہل جاتی ہیں، بلاول والا مارچ اپنا ہی مارچ ہے اس کی خیر ہے، 23 مارچ کے لانگ مارچ پر اپوزیشن کو سوچنا ہوگا، 23 مارچ کو جے 17سی کے 25 جہازوں کا فلائنگ پاسٹ ہوگا اور 22اور23کو تاریخی پریڈ ہوگی ،اپوزیشن کو مارچ کے فیصلے پر غور کرنا چاہیے۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے سول ڈیفنس کی کارکردگی 8 اکتوبر کے زلزلے، اوجڑی کیمپ اور 1965 کی جنگ میں بھی دیکھی، خواہش ہے کہ سول دیفنس نوجوانوں کو کالجز میں ٹریننگ دیں ، چاروں صوبائی دارالحکومت میں تعارفی پروگرامز کیئے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker