
اسلام آباد (آئی پی ایس )سیکیورٹی امور سے متعلق اہم اجلاس طلب۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس آج سہہ پہر ہوگا۔اجلاس میں سول اور عسکری حکام شریک ہونگے،ذرائع کے مطابق قومی سلامتی امور سے متعلق مشارت ہوگی۔
اجلاس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،خطے کی صورتحال کے پیش نظر عالمی سطح پر حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔