اہم خبریںپاکستانتجارت

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(آئی پی ایس )اوگرا نے عوام پر مہنگائی کا نیا بم گرادیا ۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے گیس اوسط16.37 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔ اوگرا نے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ۔اوگرا کی سفارشات پر فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی ۔

وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا نوٹیفیکیشن جاری کرے گی ۔اوگرا نے سوئی ناردرن کیلئے گیس اوسط 16.37فیصدمہنگی کرنے کی منظوری دیدی ۔
سوئی سدرن کیلئے گیس اوسط 6.35 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔سوئی ناردرن کیلئے گیس کے نرخ 94 روپے فی ایم ایم بی یو بڑھانے کی بھی منظوری دیدی گئی ۔

اوگرا نے سوئی سدرن کیلئے گیس کے نرخ 50 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی بھی منظوری دیدی ۔سوئی کمپنیوں نے 2021-22 کیلئے درخواستیں جمع کرائی تھیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker