اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم عمران خان کا غربت کے خاتمے کیلئے ایک اور اہم قدم

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان (آج)اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کے اجرا کا آغاز کریں گے۔ کامیاب پاکستان پروگرام تخفیف غربت کے لیے وزیر اعظم کے ویژن کا حصہ ہے جس میں نوجوانوں، خواتین، کسانوں،کم لاگت گھروں کی تعمیر اور کاروبار شروع کرنے کے لیے دو سال میں کل 407 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے جائیں گے۔

 

 

اس مدت میں حکومت 56 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔ کامیاب پاکستان پروگرام کا بنیادی مقصد نچلے طبقے کو ریلیف فراہم کرنا اور معاشی نمو کو فروغ دینا ہے۔ تقریب فیصل مسجد اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔ وزیر اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کے اجرا کا آغاز کریں گے، 2 سالوں میں 407 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

 

 

فرخ حبیب نے کہا کہ کم وسائل کے افراد کو اخوت سمیت دیگر مائیکرو فنانس اداروں کے ذریعے کاروبار شروع کرنے کے لیے بلا سود لاکھ تک اور گھر بنانے کے لیے لاکھ تک قرضے فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت نوجوانوں، خواتین اور کسانوں کو کم لاگت گھروں کی تعمیر اور کاروبار شروع کرنے کے لیے 2 سالوں میں کل 407 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔وزیر مملکت نے مزید کہا کہ اس مدت میں حکومت 56 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker