
وزیراعظم عمران خان کل اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کے اجرا کا آغاز کریں گے۔ کامیاب پاکستان پروگرام تخفیف غربت کے لیے وزیر اعظم کے ویژن کا حصہ ہے جس میں نوجوانوں، خواتین، کسانوں, کم لاگت گھروں کی تعمیر اور کاروبار شروع کرنے کے لیے دو سال میں کل 407 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ اس مدت میں حکومت 56 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔ کامیاب پاکستان پروگرام کا بنیادی مقصد نچلےطبقے کو ریلیف فراہم کرنا اور معاشی نمو کو فروغ دینا ہے۔ تقریب فیصل مسجد اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔ وزیر اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔





