اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم عمران خان اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے سابق وزیراعظم سے خیریت دریافت کی اس موقع پر انہوں نے صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔ چوہدری شجاعت حسین نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وفاقی وزراء عبدالرزاق داؤد، فواد چوہدری ، مخدوم خسرو بختیار، شفقت محمود، حماد اظہر اور عامر ڈوگر بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے ۔ ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی سالک حسین، حسین الٰہی کے علاوہ شافع حسین، راسخ الٰہی اور منتہا اشرف، محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker