تجارت

بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے ساتھ تجارت 18 کھرب ڈالررہی، وزارت تجا رت

چین کے وزیر تجارت وانگ وین تھاؤ نے کہا ہے کہ 2021 میں چین میں غیرملکی سرمایہ کاری ایک تاریخی بلندی تک پہنچی، جس کی کل مالیت 10 کھرب یوان سے تجاوز کر کے 11 کھرب 50 ارب یوان رہی اور اس میں حالیہ تقریباً دس برسوں میں پہلی مرتبہ دس فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔ ان میں ہائی ٹیک صنعتوں میں سرمایہ کاری کا تناسب تیس فیصد سے زائد رہا۔ چینی میڈ یا کے مطا بق منگل کے روز منعقدہ پریس کانفرنس میں وزیر تجارت کے معاون شنگ شیو پھنگ نے کہا کہ گزشتہ سال مختلف فریقوں کی کوششوں کے تحت "دی بیلٹ اینڈ روڈ” کا اقتصادی و تجارتی تعاون وبائی صورتحال سمیت مختلف مشکلات کو دور کر کےمضبوط ہوتا رہا ۔ "دی بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک کے ساتھ تجارت 18 کھرب ڈالررہی جو سال بہ سال 32.4 فیصد سے بڑھی ۔ان ممالک کے لیے براہ راست سرمایہ کاری 21.46 ارب امریکی ڈالر رہی جو 15.3 فیصد سے بڑھی، اور ان ممالک سے آنے والی سرمایہ کاری کی مالیت 11.25 ارب امریکی ڈالر بنی جس میں 36 فیصد کا اضافہ ہوا۔
مستقبل میں ،وزارت تجارت "دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ سطح کے کھلے پن کوجامع طور پر فروغ دے گی اور ایک نئے ترقیاتی نمونے کی تعمیر میں بھرپور طریقے سے کام کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker