
اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آسٹریلین ٹیم کو پاکستانیوں کی مہمان نوازی پسند آئے گی،نیوزی لینڈ کو بھی بہترین سیکورٹی دی لیکن وہ ہندوستان کی سازش کا شکار ہوا،اب بھارتی سازشی ناکام ہو چکی ہیں۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاک فوج اور تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرنے آیا ہوں،
انہوں نے کہا کہ دنیا کا ماڈرن اسٹیڈیم اور فائیو اسٹار ہوٹل بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سی ڈی اے کو اسلام آباد میں اسٹیڈیم بنانے کی ہدایت کر دی ہے، دنیا کا ماڈرن اسٹیڈیم اور فائیو اسٹار ہوٹل بنا رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ چھوٹے گائوں میں جائیں بجلی نہیں ہو گی لیکن کرکٹ ہو گی۔انکا کہنا تھا کہ کل بھارت نے مذموم حرکت کی، بھارت کچھ نہیں کر سکتا، بھارتی سازشی ناکام ہو چکی ہیں۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سب ٹیمیں پاکستان آئیں گی، نیوزی لینڈ کو بھی بہترین سیکورٹی دی لیکن وہ ہندوستان کی سازش کا شکار ہوا۔انکا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان اس دورے کے حوالے سے کچھ نہیں کر سکے گا، 6 اپریل تک تمام صوبوں میں کرکٹ نظر آئے گی۔