اسلام آباد(آئی پی ایس )چئیرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی سے زمبابوے کیلئے پاکستان کے نامزد سفیرمرادبصیرکی پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔چئیرمین سینیٹ نے زمبابوے میں بطورسفیر نامزدگی پرمراد بصیرکو مبارکباد دی۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ زمبابوے کے ساتھ بہترین دوطرفہ تعلقات ان کی آزادی سے پہلے کے ہیں، ملاقات میں افریقی ممالک خصوصا زمبابوے کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان انگیج افریقہ کی پالیسی کے تحت افریقی ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا خواہاں ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،موثرسفارتکاری کے ذریعے زمبابویاوردیگرافریقی ممالک کی توجہ پاکستان میں موجودسرمایہ کاری کے موجود وسیع مواقعوں کی جانب مبذول کروائی جائے۔.
زمبابوے کیلئے نامزسفیرمراد بصیرنے چئیرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پرپاکستان کی موثرطریقے سے نمائندگی کے عزم کودہرایا۔چئیرمین سینیٹ نے زمبابوے کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کی بحالی اورمزید فروغ دینے پر زور دیا۔صادق سنجرانی نے کہا کہ زمبابوے کی آزادی کے بعد پاکستان کی معاونت سے زمبابوے ائیرفورس کے قیام پر ہمیں فخر ہے،زمبابوے کیساتھ بہتردوطرفہ تجارت کیلئے بزنس ٹو بزنس ملاقاتوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،
پاکستان کی زمبابوے کیلئے برآمداد بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ 2019 میں پاکستان کی برآمداد زمبابوے کیلئے 10.4 ملین ڈالر رہی جس کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔