
اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی زبردست پالیسیوں کے باعث معیشت کا پہیہ چل رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت نے کہا کہ ایف بی آر نے مالی سال 2021-22 جولائی تا فروری 8 ماہ میں 3799 ارب کا ٹیکس جمع کیا جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت سے 30 فیصد زیادہ ہے۔
فرخ حبیب نے مزید کہا کہ 2018 میں ن لیگ حکومت کے آخری سال میں ٹوٹل ٹیکس 3800ارب جمع ہوا تھا۔