
اسلام آباد(آئی پی ایس)مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت جھوٹ بول کر ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتی ہے ،حکمران تحریک عدم اعتماد کے خوف و ڈر کے مارے اسمبلی اجلاس نہیں بلا رہے ،حکومت بیساکھیوں پرکھڑی ہے اور بیساکھیاں اب مزید اس کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتیں،
حکومت کونظرآرہاہے کہ وہ جانیوالی ہے،یہ حکومت جس طرح آئی تھی اسی طرح واپس جائیگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حکومت جھوٹ بول کرہمدردیاں حاصل کررہی ہے،آج قومی اسمبلی کااجلاس نہیں بلایاجارہا۔یہ جانتے ہیں اسمبلی اجلاس بلایاتوتحریک عدم اعتمادآجائیگی، یہ حکومت جس طرح آئی تھی اسی طرح واپس جائیگی،بیساکھیاں مزیدبوجھ برداشت نہیں کرسکتیں،ساریوزرامرجھائے ہوئے نظرآتے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ احتساب کا نعرہ لگانے والے وزرا ء اور مشیر خود کرپٹ ثابت ہوچکے ہیں اوروہ وقت دور نہیں کہ جب یہ حکمران کٹہرے میں ہونگے۔ان کا کہنا ہے کہ آج پھرنام نہاداحتساب کاعمل سب کیسامنے ہے۔حکومت میں احتساب کے تماشے کابھانڈہ پھوٹ گیا۔آج عدالتوں میں کوئی معاملہ ہے،ثبوت نہ کوئی گواہ ہے۔چیئرمین نیب روزانہ کی اجرت پرہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ایک اوریوٹرن لیا۔بتایاجارہاتھاکہ عالمی منڈی کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔یہ نہیں بتایاگیا
آئی ایم ایف ڈیل کیمطابق پیٹرول مہنگاکیاجارہاہے۔حکومت نے پیٹرول کی قیمت 10 روپے کم کردی،ہم ان کے مشکورہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت کم کرکے آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔پیٹرول کی قیمت کم کی گئی مگرعوام کو 20 روپے واپس کرنے پڑیں گے۔