
اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم عمران خان آج اہم ترین دورے پرلاہور میں ہوں گے ۔اپنے دورے کے دوران وہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات کریں گے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران انڈسٹریل پیکیج کا اعلان اور راولپنڈی ، ملتان ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن کے ارکان پارلیمنٹ سے خطاب بھی کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان دورہ لاہور کے دوران گورنر ہائوس میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم سے وزیراعلی پنجاب ملاقات کریں گے۔ عثمان بزدار صوبے کے اہم امور پر اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم سے گورنر پنجاب چودھری سرور بھی ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز پر مشاورت ہوگی۔
گورنر پبجاب، وزیراعظم عمران خان کو یورپی یونین کے نمائندوں سے ملاقات بارے بھی بر یفنگ دیں گے۔چودھری سرور یونیورسٹیز میں ریفارمز کے لیے اقدامات بارے بھی آگاہ کرینگے۔ وزیراعظم کو گورنر پنجاب آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کرینگے۔ وزیراعظم راولپنڈی ساہیوال، ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے ارکان پارلیمنٹ سے ملا قات اور خطاب کریں گے۔