اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

وزیراعظم کا پٹرولیم،بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان دلیرانہ ہے ، علی نواز اعوان

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے اور ریجنل صدر پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا دلیرانہ اعلان کرکے ثابت کیا ہے کہ ان کے دل میں عوام کا درد ہے، آزاد خارجہ پالیسی صرف وہ لیڈر اپنا سکتا ہے جس کے مفادات اپنے ملک کے ساتھ وابستہ ہوں، جعلی خبروں کے خلاف قانون سازی ناگزیر ہے

وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں کمی کا اعلان ظاہر کرتا ہے کہ عمران خان کا دل ہمیشہ اپنی قوم کے لئے دھڑکتا ہے وہ ہمیشہ قوم اور ملک کی بہتری کا سوچتے ہیں

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے موجودہ حالات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا حالانکہ کورونا وائرس اور روس یوکرین جنگ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مدلل اور جامع خطاب کیا جس میں عالمی صورت حال اور مقامی مسائل کا بھرپور احاطہ کیا گیا

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھ دی ہے اور یہ اس لیے ممکن ہوا کیونکہ ان کے کسی دوسرے ملک میں اثاثے نہیں نہ کسی ملک کے ساتھ ذاتی مفادات وابستہ ہیں نوازشریف ہو یا زرداری یہ سب آزاد خارجہ پالیسی کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے کیونکہ ان کے اقتدار کا مقصد اپنے بیرون ملک اثاثوں میں اضافہ کرنا تھا جبکہ عمران خان کا مقصد اپنی قوم کا سر عالمی سطح پر اونچا رکھنا ہے علی نواز اعوان نے کہا کہ جعلی خبروں کی روک تھام کے لئے موثر قانون سازی ناگزیر ہے کیونکہ جعلی خبروں سے ملک اور ملکی اداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker