
عارضی ملازمین، کنٹریکٹ ، پراجیکٹ کنٹیجنٹ کا ایک ایم مشاورتی اجلاس چلاس سٹی پارک میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مختلف محکمہ جات کے سینکڑوں عارضی،کنٹریکٹ، پراجیکٹ اور کنٹیجنٹ ملازمین اور گلگت بلتستان کور کمیٹی کے ممبران نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کا ایجنڈا عارضی ملازمین مستقلی ایکٹ 2020میں حکومت کی طرف سے بدنیتی پر مبنی غیر قانونی ترمیم تھا۔ اجلاس میں شریک تمام ملازمین نے مذکورہ ایکٹ کے کسی بھی شق میں ترمیم کو متفقہ طور پر مسترد کیا ۔ملازمین نے کہا کہ مرکزی کور کمیٹی کے حکم پر دیامر بھر سے عارضی ملازمین اپنے بال بچوں سمیت گلگت کے تاریخی دھرنے میں بھرپور طاقت کیساتھ شرکت کو یقینی بنائیں گے۔جب تک ہمارا حق ہمیں نہیں ملتا ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور کور کمیٹی کے ساتھ آخری دم تک شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔