اہم خبریںپاکستانتجارت

مہنگائی کی پسے عوام پر ایک اور بوجھ، ایل پی جی 27 روپے مہنگی

اسلام آباد(آئی پی ایس ) ایل پی جی کی قیمت میں 27 روپے اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد اب مائع گیس کی قیمت 233 روپے 78 پیسے فی کلو تک ہوگئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا، نئی قیمتوں کے بعد گھریلو سلنڈر 318 روپے 76 پیسے مہنگا ہوگیا۔

علاوہ ازیں 11 اعشاریہ 8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2758 روپے 69 پیسے ہوگئی۔

خیال رہے کہ فروری میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2439 روپے 93 پیسے تھی۔اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker