
اسلام آباد(آئی پی ایس)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے لاہور سے چھینی جانے والی گاڑی چند ہی گھنٹوں میں برآمد کر کے 2 ملزمان گرفتار کرلئے
ایک اور واقعہ میں بیش قیمت گم شدہ موبائل فون تلاش کر کے مالک تک پہنچا دیا۔
ترجمان موٹروے پولیس نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس کو اطلاع ملی کہ لاہور سے ایک گاڑی چھینی گئی ہے اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کو الرٹ کر دیا گیا چند گھنٹوں بعد مذکورہ گاڑی کو اسلام آباد مین ٹول پلازہ پر رکوا کر گاڑی میں موجود دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد گاڑی اور ملزمان کو متعلقہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا , ایک اور واقعہ میں موٹروے پولیس کو تخیال نامی شخص نے اطلاع دی کہ وہ دوران سفر موٹر وے پر گاڑی چیک کرنے رکا تھا جہاں اس کا بیش قیمت موبائل جس کی قیمت 47 ہزار روپے کے لگ بھگ تھی، گر گیا اطلاع پاتے ہیں موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کر گمشدہ موبائل فون تلاش کر لیا اور مالک تک پہنچا دیا گیا۔





