اہم خبریںپاکستان

ایرانی فضائیہ کے سربراہ آج ایئر ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کریں گے

اسلام آباد(آئی پی ایس )ایرانی فضائیہ کے سربراہ کا دورہ پاکستان ،بریگیڈیئر جنرل حامد واحدی آج ایئر ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کریں گے،ایرانی کمانڈر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات بھی کرینگے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان، ایران برادرانہ دوطرفہ ہم آہنگی میں وسعت، باہمی تعلقات نئی بلندیوں پر۔ایرانی فضائیہ کے کمانڈر پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر گزشتہ رات اسلام آباد پہنچے ہیں۔ نور خان ایئربیس پر ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی، دفاعی اتاشی کرنل مصطفی قنبرپور اور پاک فضائیہ حکام نے بریگیڈیئر جنرل حامد کا خیرمقدم کیا۔ذرائع کے مطابق بریگیڈیئر جنرل حامد واحدی اپنے دورہ پاکستان کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سمیت پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔اسکے علاوہ بریگیڈیئر جنرل حامد واحدی پاکستان کے دورے میں فضائیہ کی متعدد تنصیبات کا بھی دورہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker