اہم خبریںپاکستانصحت

ملک بھر میں کورونا کیسز میں کمی آنے لگی

اسلام آباد(آئی پی ایس )ملک بھر میں کورونا کیسز میں کمی آنے لگی،ایک دن میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ856 نئے کیسز سامنے آئے،ملک بھر میں کورونا کی شرح 2 اعشاریہ 56 ریکارڈ کی گئی،ایک ہزار 52 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 

 

این سی اوسی کے مطابق گزشتہ روز 33 ہزار 357 نئے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 856 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ کورونا سے ایک دن میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 178 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی شرح 2 اعشاریہ 56 ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ حیدر آباد میں 8 اعشاریہ 61 ، کراچی میں 7 اعشاریہ 48 فیصد ۔

 

مظفر آباد میں 7 اعشاریہ 77 جبکہ سکردو میں 6 اعشاریہ 92 ریکارڈ کی گئی۔محکمہ صحت کے مطابق ایبٹ آباد میں 5 اعشاریہ 56۔پشاور میں 3 اعشاریہ 78 ،صوابی میں 6 اعشاریہ 67 فیصد ، جبکہ بہاولپور میں 5 اعشاریہ 71 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker