
لاہور(آئی پی ایس )شہباز شریف کے ٹرائل پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا معاملہ،ایف آئی اے نے شہباز شریف کیس کی روزانہ سماعت کی درخواست دائر کر دی۔
عالیہ حمزہ کی درخواست پر ایف آئی اے نے عدالت میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ایف آئی اے نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت شہباز شریف کا کیس روزانہ کی بنیاد پر سنے۔عالیہ حمزہ نے شہباز شریف کا ٹرائل قوم کو براہ راست دکھانے اور کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی درخواست دی تھی۔ایف آئی اے نے شہباز شریف کے خلاف 16 ارب روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں درخواست دائر کی۔عالیہ حمزہ نے کہا کہ پٹواریوں کو اپنے ایک دھیلے کی کریشن نہیں ثابت نہ ہونے کی کہانی سنانے والوں کو جواب دینا ہو گا، ہر پیشی پر جواب دینے کے بجائے سائیں بن جانے والوں کو عوام کو جواب دینا پڑے گا۔