
اسلام آباد،وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد آئے گی اورعمران خان کی حکومت کو اب گھر جانا ہوگا۔ ایک سال سے تاریخیں مل رہی ہیں اب ایک اور تاریخ مل گئی ہے۔ سولہ مارچ کو عدالت نے تاریخ دی ہے سولہ مارچ سے قبل ہی اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی لانگ مارچ ملک میں جاری مہنگائی بے روزگاری اور وعدوں کی عدم تکمیل کے خلاف ہے، چیئرمین بلاول بھٹو اپنا پیغام لے کر لوگوں تک جارہے ہیں ۔جہاںجہاں سے قافلہ گزر رہا رہے لوگ بڑی تعداد میں سن رہے ہیں اور مارچ میں شامل ہورہے ہیں۔ اسلام آباد پہنچنے تک پورے پاکستان کے عوام لانگ مارچ کو جوائن کریں گے ۔
حکومت کو احساس دلائیں گے اور عوام کی آواز کی سنیںپورے ملک کی عوام کی آوازہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا بھی یہی کہنا ہے کہ اتحادی خود وفاقی حکومت پر الزامات لگاتے ہیں ایک آئینی طریقہ کار کا اعلان ہو چکا ہے تحریک عدم اعتماد آئے گی اورعمران خان کی حکومت کو اب گھر جانا ہوگا۔