
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے 27فروری کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ 27فروری 2020 پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دشمن ملک نے پاکستان کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جس طرح دشمن ملک کے جہاز گرا کر جواب دیا بھارت اس جواب کو کبھی بھول نہیں پائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ ہمیں اپنے افواج اور پاک فضائیہ پر فخر ہے جب بھی ملک پر کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا ہے ہماری پاک فضائیہ اورافواج نے بھرپور جواب دیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کررہا ہے۔ پاکستان کے عوام متحد ہے اور ملک کی دفاع کیلئے اپنے افواج کے ساتھ ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں۔ آج کے دن ہم اپنے پاک فضائیہ کے ان پائلٹس کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے دشمن کو ایسا جواب دیا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔





