پنجابعلاقائی

پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول  راولپنڈی میں سکالرشپ امتحان

27 فروری 2022  کو پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول حیدری چوک راولپنڈی کیمپس  میں سکالرشپ اور داخلہ امتحان میگس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جماعت ششم اور نہم کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی پاک ترک معارف  انٹرنیشنل سکول حیدری چوک راولپنڈی  کیمپس کی انتظامیہ کی مکمل نگرانی میں طلباء سے امتحان لیا گیا طلباء  نے بڑے پرسکون اور صاف شفاف ماحول میں امتحان دیا۔ اسکول کی انتظامیہ نے والدین اور طلباء کے ساتھ مکمل تعاون کیا. انہیں ایک بہترین ماحول فراہم کیا گیا . ان کی ضروریات اور آرام  کا مکمل خیال رکھا  گیا تاکہ والدین اور طلباء کو کسی بھی قسم کی دشواری نہ ہو۔ یہ سکالرشپ اور داخلہ امتحان میگس کا سلسلہ پاک ترک معارف انٹرنیشنل  سکولز اور کالجز کے دوسرے مراکز میں بھی منعقد کیا گیا۔ پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکولز اینڈ  کالجز ہر سال سکالر شپ دینے کا اہتمام کرتا  ہے تا کہ طلباء کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے۔ اسکالرشپ کے لئے طلباء کو میرٹ پر منتخب کیا جاتا ہے جو طلبہ ان امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ  کرتے ہیں انہیں انٹرویو کے بعد شارٹ لسٹ کیا جاتا ہے اور انہیں سکالرشپ سے نوازا جاتا ہے۔ میگس طلباء کیلئے اپنے خوابوں کو حاصل کرنے کا بہت بڑا ذریعہ اور یہ سکالر شپ پروگرام ہے جو ان کے خوابوں کو پایہ تکمیل تک پہنچاتا ہے۔ میگس صرف ایک امتحان نہیں  ہے بلکہ طلباء کے روشن مستقل کا گیٹ وے ہے ۔جو پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالجز طلباء کو فراہم کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker