اہم خبریںپاکستان

پیپلزپارٹی مارچ،شیری رحمان حادثے سے بال بال بچ گئیں

کراچی(آئی پی ایس )پیپلزپارٹی کی حکومت مخالف مارچ میں شریک سینیٹر شیری رحمان حادثے سے بال بال بچ گئیں۔بلاول بھٹو زرداری کیلئے خصوصی ٹرک میں سوار شیری رحمان ٹرک پر کھڑی تھیں کہ برج لگتے لگتے بچا۔

شیری رحمان اور برج میں چند انچ کا فاصلہ تھا۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیری رحمن ٹرک پر کھڑی رہتی ہیں اچانک سے برج آجاتا ہے، شیری رحمان نے سر نیچے کیا اور گاڑی برج کے نیچے سے گزری۔ شیری رحمن کو ٹرک میں سوار جیالے سے لپٹ کر نیچے کیا۔

اس سے قبل کراچی میں عوامی مارچ کے آغاز پر مزار قائد کے باہر کارکنوں سے خطاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ نیعوام کے ووٹ اور پیٹ پر ڈاکا مارا، کٹھ پتلی کے گھر جانے کا وقت آگیا، ہمارا عوامی مارچ حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے۔ ہمارا یہ سفر قائد اعظم کے شہر کراچی سے شروع ہو رہا ہے۔ کراچی منی پاکستان ہے جہاں ہر صوبے اور ہر زبان کے بولنے والے بستے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker