اہم خبریںپاکستان

بلاول 3 سال کا حساب ضرور لیں، ہم 15 سال کا حساب مانگنے آئے ہیں،شاہ محمود قریشی

شکار پور (آئی پی ایس ) وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو تین سال کا حساب لینے اسلام آباد ضرور آئیں، ہمارا دامن صاف ہے ، حساب دیں گے، ہم بھی آپ سے پندرہ سال کا حساب مانگنے آئے ہیں۔
حقوق سندھ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم احتساب سےگھبرانےوالےنہیں ہیں مگر15 سال سےسندھ پر پیپلز پارٹی کی بلاشرکت غیرےحکومت ہے۔ کراچی سےکچراکون اٹھائےگا،نالےکون صاف کرائےگا، کراچی کےعوام کودن دیہاڑےگن پوائنٹ پرلوٹاجارہاہے۔سندھ سےمیرارشتہ کئی سوسال کاہے، آج سندھ کےعوام کوجگانےکیلئےآیاہوں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی مارچ شکارپور بائی پاس پہنچ گیا جہاں شرکا شاندار استقبال کیا گیا ۔پی ٹی آئی کارکنان نے قائدین کے حق اور سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker