چین نےلانگ مارچ-8کیریئر راکٹ کے ذریعے 22 سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں بھیج کر ،ایک راکٹ کے ذریعے سب سے زیادہ سیٹلائٹس خلا میں چھوڑنے کا ریکارڈ قائم کر دیا ۔چینی میڈ یا کے مطا بق اتوار کے روز بیجنگ وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 6 منٹ پر جنوبی صوبہ ہائی نان کے وین چھانگ لانچنگ سینٹر سےسیٹلائٹس کو طے شدہ مدار میں چھوڑا گیا۔یہ سیٹلائٹس بنیادی طور پر کمرشل ریموٹ سینسنگ خدمات، سمندری ماحول کی نگرانی، جنگلات کی آگ سے بچاؤ اور آفات کے خاتمے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹس کا 409 واں مشن ہے۔