اہم خبریںکھیل

لاہور قلندرز یا ملتان سلطانز کون ہوگا پی ایس ایل کا حکمران، فیصلہ آج ہوگا

لاہور(آئی پی ایس) ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا فائنل آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا فیصلہ کن معرکہ آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا، 2017 کے بعد پہلی بار لاہور کا تاریخی گراؤنڈ قذافی اسٹیڈیم فائنل کی میزبانی کرے گا، پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے۔

ملتان سلطانز نے کوالیفائر میں لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دے کر براہ راست فائنل میں رسائی حاصل کی تھی، قلندرز نے دوسرے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے ہرا کر ٹائٹل کی جانب قدم بڑھایا،کوالیفائر سے قبل لیگ مرحلے کے باہمی مقابلے میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا، اس سیزن میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو شکست دینے والی واحد ٹیم بھی لاہور قلندرز ہی ہے۔
ملتان سلطانز کی قیادت آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئر آف ایئر محمد رضوان کررہے ہیں،وہ بہترین قیادت کے ساتھ انفرادی کارکردگی کا گراف بھی بلند رکھتے ہوئے 532 رنز بناچکے ہیں، اس میں7ففٹیز بھی شامل ہیں،ساتھی اوپنر شان مسعود نے 459 رنز بنائے ہیں، عامر عظمت، رائیلی روسو اور خوشدل شاہ کسی بھی بولنگ لائن اپ کو تہس نہس کرسکتے ہیں،پیسرز میں ٹیم کو شاہنواز دھانی، آصف آفریدی اور رومان رئیس کی خدمات میسر ہیں،اسپنر عمران طاہر کا ساتھ دینے کیلیے خوشدل شاہ بھی موجود ہوں گے۔

گزشتہ سال آئی سی سی کے بہترین کرکٹر قرار پانے والے شاہین شاہ آفریدی کی زیرقیادت لاہور قلندرز کے فخر زمان اپنے کیرئیر کی بہترین فارم میں ہیں، اوپنر اب تک 7 ففٹیز اور ایک سنچری سمیت 585 رنز بناچکے ہیں، کسی ایک ٹورنامنٹ میں 600 رنز بنانے والے پہلے بیٹر کا اعزاز ان کی دسترس میں ہے،وہ گزشتہ میچ کی ناکامی کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے،فل سالٹ ابھی تک صلاحیتوں کے جوہر نہیں دکھاسکے لیکن جارحانہ بیٹنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker