فن و فنکار

عمران خان میری دعائو ں کی وجہ سے وزیراعظم بنے، صنم سعید

کراچی (آئی پی ایس )معروف اداکارہ صنم سعید نے خیال ظاہر کیا ہے کہ شاید عمران خان ان کی دعائوں کی وجہ سے ہی پاکستان کے وزیراعظم بنے ہیں۔

ایک شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں سیاست میں بالکل دلچسپی نہیں رکھتی البتہ ممکن ہے کہ عمران خان میری دعائوں سے ہی وزیراعظم بنے ہوں کیوں کہ میں نے کافی دعائیں کی تھیں کہ پچھلے وزرائے اعظم کے مقابلے میں ایک سچا اور سیدھا سادہ انسان وزیر اعظم بنے اور یہ دعا قبول ہوگئی۔

اداکارہ صنم سعید نے مزید کہا کہ مستقبل میں جو اس ملک کے لیے اچھا ہو بس وہی اقتدار میں آئے۔ایک اور سوال کے جواب میں صنم نے کہا کہ 100 فیصد بیویاں سمجھتی ہوں گی شوہر شادی کے بعد بدل جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عورت ہی عورت کی سب سے بڑی دشمن ہوتی ہے، کیونکہ خواتین بہتر مشاہدہ کرتی ہیں، زیادہ تر ایک عورت ہی دوسری عورت کو نیچا دکھاتی ہے جس میں سب سے زیادہ دکھ کی بات یہ ہوتی ہے کہ خواتین کو سپورٹ کرنے کے بجائے وہ ان کے خلاف ہوتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker