اہم خبریںپاکستان

عمران خان کو عدم اعتماد میں شکست ہو گی، بلاول بھٹوکا دعویٰ

کراچی( آئی پی ایس) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم جلد سے جلد استعفی دیں ہمارے احتجاج اورعدم اعتماد کی ضرورت نہیں پڑے گی

کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین نے کہا ہے کہ 5مارچ سے ساہیوال،پتوکی سے لاہور پہنچیں گے، 6 مارچ سے وزیرآباد، گوجرانوالا پہنچیں گے، مارچ کا آخری مرحلہ 8 مارچ سے ہو گا،انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے تمام اداروں کو نیوٹرل رہنا چاہیے، ہمیں امید ہے اگر اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار ہے تو عمران خان کو عدم اعتماد میں شکست ہو گی، ہم امید کرتے ہیں تمام ادارے آئین کے مطابق نیوٹرل رہیں گے، نااہل وزیراعظم سے نجات تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ عدم اعتماد تحریک کے معاملے پر تمام جماعتوں کو ایک پیج پر آنا پڑے گا، ہم جلد شفاف الیکشن چاہتے ہیں، انٹرم گورنمنٹ الیکشن اصلاحات کرے، ملک کونئے مینڈیٹ کی ضرورت ہے، تمام فیصلے اپوزیشن جماعتوں کومل کرکرنا ہوں گے

اب تک اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ہمارا تعاون بہت اچھا ہے، اپوزیشن کی جدوجہد سے عوام کو امیدیں وابستہ ہیں، ابھی تک ہمیں کوئی فون کالزنہیں آئی

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عام آدمی کی زندگی عذاب بن چکی ہے، مہنگائی، غربت میں تاریخی اضافہ ہو چکا ہے، ہم اپنے عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کریں گے، سندھ، بلوچستان،خیبرپختونخوا کوان کا حق دیا جائے، صوبوں کواین ایف سی ایوارڈ سے محروم رکھا جارہا ہے۔ کٹھ پتلی کوملک پرمسلط کیا گیا ہے، پہلے دن سے پی ٹی ایم ایف بجٹ کے خلاف مہم چلارہے ہیں، پی ٹی ایم ایف بجٹ پاکستان کے مفاد کیخلاف ہے،انہوں نے کہا کہ خان صاحب کا ہروعدہ جھوٹا نکلا، عمران خان نے ہربات پریوٹرن لیا۔ وزیراعظم نے ہرشعبے میں تبدیلی کے نام پرتباہی پھیلا دی۔ عوام کا سلیکٹڈ سے اعتماد اٹھا چکا اب پارلیمان سے اٹھنا چاہیے۔ کٹھ پتلی راج نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا۔ غیرجمہوری حکومت پرجمہوری ہتھیاراستعمال کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker