پاکستانعلاقائی

قندیل بلوچ قتل کیس،حکومت کا فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

قانون و انصاف کی پارلیمانی سیکریٹری ملیکہ بخاری نے کہا ہے کہ قندیل بلوچ کیس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی جائے گی،

اپنی ٹوئٹ میں ملیکہ بخاری نے کہا کہ غیرت کے نام پر بے گناہ خواتین کو قتل کیا جاتا ہے،پارلیمانی سیکریٹری نے کہا کہ کوئی بھی ایسا فیصلہ جو شواہد کو نظر انداز کرتا ہو اور قانون کی کمزور تشریح کرتا ہو، ایسے فیصلوں کو خطرناک نظیر قائم نہیں ہونے دیں گے،ملیکہ بخاری نے کہا کہ ریاست نے قندیل بلوچ کیس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،واضح رہے کہ 2016 میں قندیل بلوچ کو ان کے گھر میں سوتے ہوئے گلہ گھونٹ کر قتل کردیا تھا،2019 کو قندیل بلوچ کے قتل کے جرم میں ان کے بھائی محمد وسیم کو عمر قید کی سزا سْنائی گئی تھی۔،تاہم لاہور ہائی کورٹ نے مقتولہ کے والدین کی جانب سے قاتل کو معاف کرنے اور گواہوں کے بیانات سے منحرف ہونے پر وسیم کو بری کردیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker