پنجاب کابینہ نے گندم کی فی من قیمت 2200 روپے مقرر کرنے کی سفارش وفاق کو ارسال کی ہے، تاہم وفاقی وزرا نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قیمت پر اختلاف کیا ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گندم کی امدادی قیمت خرید کے حوالے سے وفاقی وزرا کے اختلاف سامنے آئے ہیں، پنجاب کابینہ کی جانب سے گندم کی فی من قیمت 2200 روپے مقرر کرنے کی سفارش وفاق کو ارسال کی گئی ہے، جس پر اہم ترین وفاقی وزرا کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے،وفاقی وزرا کا مؤقف ہے کہ گندم کی امدادی قیمت خرید گزشتہ سال 1800 روپے فی من مقرر کی گئی تھی، اور اب یکمشت 400 روپے فی من اضافہ کرنے سے آٹا کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوگا ،دوسری جانب پنجاب کابینہ کی جانب سے ارسال کی گئی گندم اسپورٹ پرائس کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کی جائے گی، وزیراعظم عمران خان اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سفارشات پر وفاقی کابینہ میں غور کریں گے، اور وزیراعظم مشاورت کے بعد آئندہ چند روز میں حتمی فیصلہ کریں گے۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024