پاکستان

دورہ روس سے خارجہ پالیسیوں میں تبدیلی کی بنیاد رکھی جارہی ہے،سردار تنویر الیاس

تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر اور سینئر موسٹ وزیر آزاد کشمیر حکومت سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا دورہ روس پاکستان کے روشن مستقل کی طر ف اہم قدم ہے۔ دنیا میں اس وقت بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں نئی صف بندیاں ہورہی ہیں،ایسے میں وزیراعظم پاکستان نے روس کا دورہ کرکے پاکستان کے لیے ترقی،خوشحالی اور قوموں کی صف میں باوقار نمائندگی کی طرف ایک سنگ میل کی بنیاد رکھی ہے۔ مستقبل قریب میں وزیراعظم پاکستان کے دورہ روس کے مثبت اور تاریخی نتائج سامنے آئیں گے۔انتہائی مشکل حالات میں مرد آہن عمران خان نے پاکستان کو سفارتی محاذ پر نئی کامیابیوں کی طرف گامزن کردیا ہے ۔وزیراعظم پاکستان کے کامیاب دورہ روس پر اپنے میڈیا بیان میں سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ مستقبل کے حوالے سے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں اہم تبدیلیوں کی بنیاد رکھی جارہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا دورہ روس اس سلسلے کی اہم کڑی ہے اور وزیراعظم نے روسی صدر پیوٹن کے ساتھ تین گھنٹے کی طویل نشست کے دوران خطہ کے امن سمیت پاکستان میں سرمایہ کاری اور مستقبل میں دونوں ملکوں کے تعلقات کے  حوالے سے مفید اور مثبت بات چیت کی ہے۔ روس کی وزارت خارجہ نے اپنے سرکاری اعلامیہ میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس اور صدر پیوٹن کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے حوالے سے مثبت اشارے دیئے ہیں۔ اس حوالے سے توقع رکھنا چاہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان دنیا میں انتہائی اہم ترین حیثیت کی طرف مڑ رہا ہے اورعالمی برادری پاکستان کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے پاکستان کی طرف راغب ہے۔ طویل عرصہ بعد کسی بھی پاکستانی سربراہ حکومت کا دورہ روس اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ پاکستان میں روسی سرمایہ کاری کے روشن امکانات موجود ہیں۔ ماضی میں بھی جب رشین فیڈریشن قائم تھی تو کراچی میں سٹیل مل سمیت سرمایہ کاری کی طرف اہم پیشرفت ہوئی تھی۔ افغان جنگ کے بعد پیدا ہونے والے حالات نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان خطہ کا ا نتہائی اہم ملک ہے جو جغرافیائی اہمیت کے باعث تجارتی اور دفاعی لحاظ سے دنیا بھر میں اپنی منفرد حیثیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے دورہ روس کے دوران پاکستان میں روسی سرمایہ کاری،مستقبل کے معاشی وسیاسی تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیاہے۔ سردار تنویر الیاس نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان بہت جلد اپنے دورہ روس کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت سے پارٹی کو آگاہ کریں گے جس کے بعد کشمیری قیادت کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker