یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ایک جوڑے نے فضائی حملوں کی گونج میں شادی کر لی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یارینا اریوا اور اس کے ساتھی سویاتوسلاو فرسین نے مئی میں یوکرین کے دارالحکومت کیف کے ایک ریستوران کی چھت پر شادی کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن انہیں اپنے منصوبوں کو ترک کرنا پڑا۔ شادی کی تقریب میں پُرسکون اور خوبصورت ماحول کی جگہ فضائی حملوں کی خوفناک گونج سُنی گئیں۔ 21 سالہ اریوا کیف سٹی کونسل کی ایک نائب ہیں جبکہ 24 سالہ فرسین سافٹ ویئر انجینئر ہیں، یہ جوڑا اپنی شادی کی تصاویر میں غمگین نظر آیا۔ اریوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت خوفناک تھا، شادی آپ کی زندگی کا سب سے خوشگوار لمحہ ہوتا ہے لیکن شادی کے دوران ہی ہمارے کانوں میں میوزک کے بجائے فضائی حملوں کی آوازیں آئیں۔