بین الاقوامی

چین ویکسین کی منصفانہ تقسیم میں سب سے زیادہ تعاون کرنے والا ملک ہے

 چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے ویڈیو لنک کے ذریعے کووڈ-۱۹ویکسین سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وانگ ای نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کی مشترکہ کوششوں سے عالمی ویکسینیشن میں قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے لیکن ویکسین کی غیر منصفانہ تقسیم کے سیاہ بادل ابھی تک چھائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2021 میں صدر شی جن پھنگ نے ویکسین تعاون کے عالمی ایکشن کا انیشیئٹو پیش کیا، جس کا بنیادی مقصد ترقی پذیر ممالک میں ویکسین کی منصفانہ تقسیم کو تیز کرنا اور جلد از جلد ایک "مدافعتی آڑ” بنانا تھا۔ چین اپنی بات پر قائم رہا اور ٹھوس اقدامات کے ساتھ اس نےاپنے وعدے کو نبھایا ہے۔ چین، ویکسین کی منصفانہ تقسیم میں سب سے زیادہ تعاون کرنے والا ملک ہے۔ عالمی سطح پر استعمال ہونے والی ویکسین کی ہر دو خوراکوں میں سے ایک،”میڈ اِن چائنا” ہے۔ چین نے 120 سے زائدممالک کو ویکسین کی 2.1 ارب سے زیادہ خوراکیں فراہم کی ہیں۔ چین ویکسین کوآپریٹو پروڈکشن پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے۔ چین ویکسین کے لیے دانشورانہ املاک کے حقوق میں چھوٹ کی حمایت کرنے والا اور ترقی پذیر ممالک کو ٹیکنالوجی منتقل کرنے والا پہلا ملک تھا۔ چین نے 20 ممالک کے ساتھ تعاون کیا ہے، جن کی سالانہ پیداواری صلاحیت ایک ارب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker