
اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر وموسٹ سینئر وزیر سردارتنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں بربریت جاری ہے، بھارتی فوج نے جعلی مقابلہ کے نام امشی پورہ شوپیاں میں تین کشمیریوں کو شہید کردیا، معصوم کشمیریوں کا ماروائے عدالت قتل عام معمول بن چکا۔اپنے ایک بیان میں سردارتنویر الیاس خان نے کہا کہ بھارتی فوجی ہمارے پیاروں کی نعشیں واپس نہیں کررہے،مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کی چنگاری پوری دنیا کا امن تباہ کرسکتی ہے، عالمی طاقتیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پا مالیوں کا نوٹس لیں۔





