بین الاقوامی

ہتھیار نہیں ڈالیں گے،روسی جارحیت کے سامنے کھڑے رہیں گے ، یوکرائنی صدر

کیف (آئی پی ایس)یوکرائنی صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرائنی فوج اور عوام روسی جارحیت کے سامنے کھڑے رہیں گے اور ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔عالمی میڈیا کے مطابق انہوں نے یہ بات سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں کہی جس میں وہ دارالحکومت کیف میں اپنے دفتر کے باہر کھڑے دکھائی دیے۔

 

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکا کی جانب سے انخلا کرانے کی پیشکش مسترد کردی۔یوکرین کے صدرولادیمیر زیلنسکی نے انہیں کیف

سے بحفاظت نکالنے کی امریکی پیشکش کومسترد کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ یہاں جنگ ہورہی ہے۔ہمیں ٹینک تباہ کرنے کے لئے گولہ بارود چاہئیے یہاں سے نکلنے کے لئے سواری نہیں۔

اس سے قبل نامعلوم مقام سے یورپی رہنماوں سے رابطے میں یوکرینی صدرکا کہنا تھا کہ وہ روس کا اولین ہدف ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ممکن ہے کہ آپ مجھے آئندہ زندہ نہ دیکھ سکیں۔ میں اورمیرے حکومتی ارکان دارالحکومت کیف میں ہی رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker