اہم خبریںپاکستانتجارت

ایکسپوسینٹر لاہور میں ملکی تاریخ کی پہلی انجینئرنگ و ہیلتھ کیئرنمائش کا آغاز

لاہور(آئی پی ایس)پاکستان کی پہلی انجینئرنگ و ہیلتھ کیئر نمائش کا انعقاد ،جنوبی افریقہ کے پبلک و پرائیویٹ سیکٹر کے 35بڑے کاروباری افراد نے نمائش میں شرکت کی ۔

جنوبی افریقہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ لاہور میں ملکی تاریخ کی پہلی انجینئرنگ و ہیلتھ کیئرنمائش کا آغاز ہوگیا جو 27فروری تک جاری رہے گی ،نمائش میں جنوبی افریقہ ،بوٹسوانا ،سوئٹزر لینڈاور موزمبیق سے تعلق رکھنے والے سرکاری و پرائیویٹ شعبے کے 35بڑے تاجراور صحافی شرکت کررہے ہیں

نمائش میں پریٹوریا نیوزکے ایڈیٹر پیئٹ رامپیڈی میڈیا سیکٹرکی نمائندگی کر رہے ہیں،کوکیسوملوئی نے قومی ریگولیٹر برائے لازمی معیارات ،مارک لیون ٹیلر محکمہ تجارت وصنعت جنوبی افریقہ کی نمائندگی کر رہے ہیں ، نمائش میں سڈانیوڈوروزاریوفرانزیکو نے محکمہ صنعت وتجارت موزمبیق کی نمائندگی کی جبکہ صدر موزمبیق چیمبر آف کامرس الواروجولیائونے موزمبیق کے وفد کی قیادت کی

نمائش کے دوران پرائیویٹ شعبوں کے افراد نے فارما سوٹیکل ، سرجیکل ،کاسمیٹکس اور الیکٹرانکس کے نمائش کنندگان کیساتھ ملاقاتیں کیں جبکہ صدر موزمبیق چیمبر آف کامرس نے لاہور ،فیصل آباد، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کے چیمبر کے حکام سے بھی ملاقاتیں کیں،نمائش کا اہتمام ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستانی (ٹڈاپ)کی طرف سے کیاگیا ہے جو 25 سے 27 فروری تک ایکسپوسینٹر لاہور میں جاری رہے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker