آئی جی بلوچستان کی تبدیلی کے بعد چیف سیکرٹری کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان مطہرنیازرانا کی جگہ نئے چیف سیکرٹری بلوچستان کے لئے ناموں پر غور کیا جارہا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عزیز عقیلی، زاہد زمان اور ندیم کیانی کے نام نئے چیف سیکرٹری کے لیے زیر غور ہیں۔ اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نئے ناموں پر مشتمل سمری وزیراعظم کو ارسال کرے گا۔ آئندہ ہفتے نئے چیف سیکرٹری بلوچستان کی تقریری کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔