اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر سیکٹر ای 11میں صفائی آپریشن تیزی سے جاری

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )کے چیئرمین و چیف کمشنر اسلام آباد کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں چند روز قبل سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن نے سیکٹر ای 11کا دورہ کیا اور صفائی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا تھا۔

اس موقع پر متعلقہ شعبوں کے افسران بھی ممبر ایڈمنسٹریشن کے ہمراہ تھے۔ ممبر ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کی گئیں۔ ہدایات کی روشنی میں متعلقہ شعبہ جات کا مزکورہ سیکٹر میں صفائی آپریشن تیزی سے جاری ہے جسکو جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔مزیدبرآں کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی خصوصی طور پر تشکیل دی گئی ٹیمیں اوپن ایریاز اور گرین بیلٹس اور دیگر جگہوں سے کوڑا کرکٹ تلف کرنے کے ساتھ ساتھ کھلی جگہوں میں کوڑا کرکٹ تلف کرنے اور نالوں میں سیوریج ڈالنے اور کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کو چالان بھی کر رہی ہیں۔

اس ضمن میں سیکٹر میں قائم ہائوسنگ سوسائٹیوں اور بلڈرز کو نوٹسز اور چالان کئے جارہے ہیں۔علاوہ ازیں سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے شہریوں بالخصوص سیکٹر ای الیون کے رہائشیوں سے بھی تعاون کی اپیل کی گئی ہے ،ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کے لئے کہ کوڑا کرکٹ مختص کردہ جگہوں پر ہی تلف کریں اور صفائی ستھرائی کے انتظامات میں سی ڈی اے کے ساتھ تعاون کریں۔واضح رہے مزکورہ بالا سیکٹر میں صفائی آپریشن تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔ جس کے تحت سیکٹر کے بیشتر حصوں میں کھلی جگہوں سے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں ختم کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker